ڈاکٹر گلِ رعنا صدر شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی نامزد

صدر شعبہ اردو نامزد کئے جانے پر ڈاکٹر گلِ رعنا کو ساتھی اسٹاف، یونیورسٹی کے تدریسی وغیر تدریسی عملہ اور طلبہ وطالبات نے مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد: وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد پروفیسر ڈی رویندرگپتا کی ہدایت پر رجسٹرار پروفیسر پی کنکیا نے یکم / اکتوبر کو ڈاکٹر گلِ رعنا اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کو صدر شعبہ اردو مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وہ ڈاکٹر اطہر سلطانہ کی جانشین ہوں گی جو وظیفہ پر سبکدوش ہوچکی ہیں۔

صدر شعبہ اردو نامزد کئے جانے پر ڈاکٹر گلِ رعنا کو ساتھی اسٹاف، یونیورسٹی کے تدریسی وغیر تدریسی عملہ اور طلبہ وطالبات نے مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر گلِ رعنا نے وائس چانسلر پروفیسر پی رویندر گپتا، رجسٹرار پروفیسر کنکیااور پرنسپال تلنگانہ یونیورسٹی کالج ڈچپلی، نظام آباد ڈاکٹر اے ناگا راجو سے اظہار تشکر کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.