ڈگری اور انجینئرنگ طلبہ کو ویکسین لینا لازمی

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداروں نے ڈگری اور انجینئرنگ طلبہ وطالبات کو کلاسس میں شرکت کیلئے کووڈ ویکسین لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: ریاست بھر میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں کی کشادگی کے حکومت کے فیصلہ کے بعد کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداروں نے ڈگری اور انجینئرنگ طلبہ وطالبات کو کلاسس میں شرکت کیلئے کووڈ ویکسین لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلاسس میں شرکت کیلئے ان طلبہ کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس پیش کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداروں نے ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں کے حکام کے سا تھ ویڈیو کانفرنسنگ کی تاکہ یکم ستمبر سے ڈگری، انجینئرنگ پی جی اور دیگر کالجس کی کشادگی کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

حکام نے یونیورسٹیوں کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ ڈگری اور دیگر کالجوں کو احکام جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں بالخصوص ہاسٹلوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیں۔

ا س بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام طلبہ کی ٹیکہ اندازی کی جانی چاہئے۔ ریاست بھر میں ویکسین مفت دئیے جارہے ہیں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.