ڈینگو کے علاج کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے کااعلان

اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ہریش راؤنے کہاکہ 19-2018 کے مقابلہ میں موجودہ طورپر ڈینگوکااثرکافی کم ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ ڈینگوبخارکاعلاج آروگیہ شری اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔اس ضمن میں خانگی دواخانوں کو بھی احکامات دیئے جائیں گے۔

اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 19-2018 کے مقابلہ میں موجودہ طورپر ڈینگوکااثرکافی کم ہے۔2020 میں کورونا وباء کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود رہے تھے اس لئے ڈینگوکے زیادہ واقعات سامنے نہیں آئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں ڈینگوکے 6362 اور 2019 میں 13,361 واقعات درج کئے گئے تھے۔جاریہ سال اب تک 4694 واقعات درج کئے گئے۔

شہرمیں مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے جی ایچ ایم سی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے تیقن دیا کہ سرکاری دواخانوں میں عملہ کی قلت کو دور کرنے جزوقتی تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.