کسانوں کے مفادات کے تحفظ کا عزم:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ پارٹی ورکرکواپنے دل میں رکھیں گے اورمحنت اور جستجو کرتے ہوئے پارٹی کو دوبارہ اقتدارمیں لانے کی کوشش کرنے والے ورکرس کوعہدے اورٹکٹ دلانے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں گے۔

حیدرآباد: صدرٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی اصل طاقت پارٹی ورکرس ہیں۔ورکرس کی محنت وجستجو سے ہی مرکز اور ریاست میں اقتدار حاصل ہوگا۔آج کومپلی میں پارٹی ورکرس کی تربیت کے لئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ قائدین کا پارٹی سے علحدگی اختیارکرنامسئلہ کاحل نہیں ہے۔پارٹی کی طاقت ورکرس ہی ہیں۔

انہوں نے ٹی آرایس اور بی جے پی پرریاست کولوٹ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتیں سارقوں کی ٹولی ہیں۔چیف منسٹر پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے صدر ٹی پی سی سی نے کہاکہ دھان کی خریداری کرنے کے بجائے چیف منسٹردھان کی کاشت کوخودکشی کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

 ریونت ریڈی نے کسانوں کوتیقن دیا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے پیش پیش رہے گی۔ورکشاپ کے انعقادکوپارٹی ورکرس کے خیالات سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش بتاتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ کانگریس پارٹی میں ڈسپلین کی اہمیت ہے۔آج قائدین کااہم عہدوں پر فائز رہنا ڈسپلین اختیارکرنے کی وجہ سے ہی ممکن ہواہے۔

 ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ پارٹی ورکرکواپنے دل میں رکھیں گے اورمحنت اور جستجو کرتے ہوئے پارٹی کو دوبارہ اقتدارمیں لانے کی کوشش کرنے والے ورکرس کوعہدے اورٹکٹ دلانے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کے سی آر خاندان سے ریاست کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری کانگریس ہی پر ہے۔محنتی ورکرس کوراہول گاندھی کے ہاتھوں تہنیت پیش کرانے کاوعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26جنوری کے بعد کاہل ورکرس کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.