کلکٹرس اور ایس پیز کو الرٹ رہنے چیف سکریٹری کی ہدایت

چیف سکریٹری سومیش کمارنے ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی پرضلع کلکٹرس‘ایس پیز اور پولیس کمشنران کوہائی الرٹ کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع بالخصوص متحدہ اضلاع عادل آباد‘نظام آباد‘کریم نگر‘ورنگل اور کھمم میں شدید بارش کی پیش قیاسی پرضلع کلکٹرس‘ ایس پیز‘پولیس کمشنرس اورچیف انجینئرس کو ہائی الرٹ کاحکم دیاگیاہے۔

چیف سکریٹری سومیش کمارنے ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی پرضلع کلکٹرس‘ایس پیز اور پولیس کمشنران کوہائی الرٹ کی ہدایت دی ہے۔

ان اعلی عہدیداروں نے کہاکہ نشیبی علاقوں میں مقیم افرادکوچوکس رہنے کی ہدایت د یں۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں کوچوکسی کیساتھ صورتحال پرقریبی نظررکھنے کی ہدایت دی گئی۔تمام فیلڈ لیول آفیسروں کوہیڈکوارٹر پررہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس ویڈیوکانفرنس میں اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ سنیل شرما‘ اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی رجت کمار‘ سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ایس اے ایم رضوی اور دیگر موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.