کمسن بچہ پرجنسی حملہ‘خاتون کیئرٹیکر کو 20سال کی سزا

استغاثہ کے مطابق بوائزاسکول کی خاتون کیئرٹیکر 9سالہ لڑکے کے ساتھ غلط برتاؤ کیا کرتی تھی وہ اس کمسن کابوسہ لیتی تھی اور اس کے اعضائے مخصوصہ کوچھواکرتی تھی۔ اس نے لڑکے کے ساتھ غلط برتاؤ نومبر2017 کے دوران کئی بار کیاتھا۔

حیدرآباد: فاسٹ ٹریک (تیزگام) اسپیشل کورٹ نے آج ایک اسکول کی خاتون کیئرٹیکر(ایاماں) کو 2017 کے کیس میں ایک نوسالہ لڑکے پرجنسی حملہ کی پاداش میں 20سال قید مشقت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت میں پروٹکشن آف چلڈرن فرم سیکچول آفنسس (پوکسو) ایکٹ کے تحت خاتون کے خلاف کیس چلایا گیا۔

عدالت نے 27سالہ خاتون کیئرٹیکر کو پوکسو ایکٹ اوردیگرآئی پی سی دفعات کے تحت خاطی قراردیتے ہوئے مجرمہ کو20سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق بوائزاسکول کی خاتون کیئرٹیکر 9سالہ لڑکے کے ساتھ غلط برتاؤ کیا کرتی تھی وہ اس کمسن کابوسہ لیتی تھی اور اس کے اعضائے مخصوصہ کوچھواکرتی تھی۔ اس نے لڑکے کے ساتھ غلط برتاؤ نومبر2017 کے دوران کئی بار کیاتھا۔

لڑکے کے جسم پر سگریٹ کے ذریعہ دیئے گئے داغ کے زخم دیکھنے کے بعد کمسن طالب علم کے والد نے یکم دسمبر 2017 کوچندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

جب انہوں نے اپنے فرزند سے زخم کے بارے میں پوچھا تو لڑکے نے ساری تفصیلات بتادی۔

کمسن نے یہ بھی بتایا کہ ایاماں نے اس بارے میں امی ابا کوبتانے پرمجھے دھمکی دی تھی۔

عدالت نے ایڈیشنل پی پی عائشہ رفعت اورسب انسپکٹر چندرائن گٹہ شیواتیجا نے جو اس وقت یہ دونوں ٹریفک پولیس فلک نما میں خدمات انجام دے رہے ہیں‘ کی تحقیقات اور ان کی جانب سے پیش کردہ ثبوت پر فیصلہ سنایا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.