کورونا مکمل طورپرختم نہیں ہوا: ڈاکٹر سرینواس راؤ

انہوں نے عوام کو احتیاطی تدابیر کو بدستور اپنانے کامشورہ دیا اور کہاکہ عوام کواب بھی ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ بازاراوردیگرمقامات پر سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے آج کہا کہ اگرچیکہ تلنگانہ میں کورونا واقعات میں کمی آئی ہے مگر کورونا وائرس مکمل طورپرختم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے عوام کو احتیاطی تدابیر کو بدستور اپنانے کامشورہ دیا اور کہاکہ عوام کواب بھی ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ بازاراوردیگرمقامات پر سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔

یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جی سرینواس نے کہاکہ آئندہ تین ماہ تہواروں کا سیزن ہے۔اس لئے عوام کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تہواروں کے سیزن میں چوکس رہیں۔

تھوڑی سی غفلت سے گھرکے تمام افراد وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکومت نے وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.