کورونا وبا کے خلاف الرٹ رہنے کی ضرورت: مرکزی وزارت داخلہ

سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ نے پانچ نکاتی حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیاجو ٹسٹنگ، ٹریکنگ، ٹریٹنگ، ویکسنیشن اور کووڈ پروٹو کول پر سختی سے عمل آوری پر مشتمل ہے۔ اجئے بھلا نے کہا کہ کووڈ19پرٹوکول پر عمل آوری، وباء کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومتوں کو کورونا وباء کے خلاف چوکسی اختیار کرتے ہوئے وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے فعال اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی حکومت نے کووڈ مینجمنٹ پروٹوکول کو30 ستمبر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نظم ونسق کو تہواروں کے دوران عوام کے بڑے اجتماعات کے انعقاد کو روکنے اور ضروری ہونے پر مقامی طور پر تحدیدات عائد کرتے ہوئے عوام کو ایک مقام پر جمع ہونے سے باز رکھنے نیز عوام کو کووڈ رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ نے پانچ نکاتی حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیاجو ٹسٹنگ، ٹریکنگ، ٹریٹنگ، ویکسنیشن اور کووڈ پروٹو کول پر سختی سے عمل آوری پر مشتمل ہے۔ اجئے بھلا نے کہا کہ کووڈ19پرٹوکول پر عمل آوری، وباء کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہر ہفتہ موصول ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ عوام میں فیس ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ کی برقرار ی، جرمانہ عائد کئے جانے کے واقعات میں کمی، دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومتوں کو وباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں سختی لانے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مجموعی تمام ریاستوں میں کووڈ وباء، قابو میں نظر آرہی ہے سواء چند ریاستوں میں جہاں مقامی طور پر کورونا کے پھیلنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.