کورونا کی تیسری لہر کاخدشہ، ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کی جائے: چیف سکریٹری

سومیش کمارنے کہاکہ حکومت کے پاس ویکسین اورسرینجس کی وافر مقداردستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے متعلق شعور بیدارکرناچاہئے تب ہی کووڈ19سے بچاجاسکتاہے۔

حیدرآباد: دنیاکے کئی ممالک میں کووڈ انفیکشن کے واقعات میں ایک بارپھر اضافہ کے سبب ہندوستان میں تیسری لہر کے خدشہ کومدنظررکھتے ہوئے تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کوبہتر تال میل،ہم آہنگی کے ذریعہ صدفیصد ٹیکہ اندازی کے نشانہ کی تکمیل کویقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

چیف سکریٹری نے آج ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ، روس،یوکرین، برازیل، جرمنی اور نیدرلینڈ کے بشمول دنیاکے کئی ممالک میں کووڈ کیسس میں اضافہ ہواہے ان حالات کے پیش نظرٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیداکرنے کی ضرورت ہے۔

ریاست کے تمام مواضعات اور وارڈز میں ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی لاناناگزیرہے۔ گاؤں /وارڈسطح پرخصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کاحکم دیتے ہوئے انہوں نے ضلع کلکٹروں کوٹیکہ اندازی مہم میں پوری آبادی کااحاطہ کرنے کامشورہ دیا۔

ہرخصوصی ٹیم آشاورکرس، آنگن واڑی ورکر،پنچایت سکریٹری، ولیج ریوینیواسسٹنٹ بطورارکان پر مشتمل رہناچاہئے۔ ٹیکہ اندازی پروگرام پرمانیٹیرنگ کیلئے گاؤں اورمنڈل سطح پر نوڈل عہدیداروں کاتقرر کیاجاناچاہئے۔

سومیش کمارنے کہاکہ حکومت کے پاس ویکسین اورسرینجس کی وافر مقداردستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے متعلق شعور بیدارکرناچاہئے تب ہی کووڈ19سے بچاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہااگرچیکہ تلنگانہ میں 3کروڑ ٹیکہ اندازی مکمل کرلی گئی ہے مگر اس کے باوجود مہم میں کسی قسم کی لاپرواہی وسستی نہیں آنی چاہئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.