کورٹلہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

مقام حادثہ پر ڈرائیور محمد ساجد 45سالہ، 2کمسن بچے اذہان 4سالہ اور اشہر 8سالہ جاں بحق ہوگئے یہ کمسن بچے سلمان جاوید کے فرزندان تھے، جبکہ ان کا بڑالڑکا12 سالہ انس کو جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے۔

کورٹلہ: کورٹلہ منڈل کے موضع موہن راوپیٹ میں قومی شاہراہ 63 پر آج 10بجے دن ایک خوف ناک سڑک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دوکمسن بچے شامل ہیں، محلہ بلال پورہ کے گورنمنٹ ٹیچر سلمان جاوید اپنے افراد خاندان کے ساتھ بذریعہ کار حیدرآباد سے کورٹلہ واپس ہورہے تھے کہ موہن راؤ پیٹ کے قریب ان کی کار کی مخالف سمت سے آنے والی آر ٹی سی بس جو مٹ پلی ڈپوں کی تھی، ٹکردے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے، مقام حادثہ پر ڈرائیور محمد ساجد 45سالہ، 2کمسن بچے اذہان 4سالہ اور اشہر 8سالہ جاں بحق ہوگئے یہ کمسن بچے سلمان جاوید کے فرزندان تھے، جبکہ ان کا بڑالڑکا12 سالہ انس کو جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے،علاج کیلئے کریم نگر منتقل کیا گیا۔ سلیمان جاوید اور ان کی بیوی سمیہ امرین زخمی ہیں اور دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔ مرحوم کمسن بچے محمد نصرت علی کے نواسے اور ایم اے شمیم موظف تحصیلدار جگتیال کے پڑنواسے تھے۔پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.