کوویاکسن کو آسٹریلیائی حکومت کا تسلیم کرنا ملک کی کامیابی: گورنر

ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر تلنگانہ نے کہا کہ حکومت آسٹریلیا کا فیصلہ یقیناً ملک کیلئے بڑی کامیابی ہے اور اب سے کو ویاکسن ٹیکہ لئے افراد آسٹریلیا کا سفر کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کردہ کو ویاکسن ٹیکہ کو حکومت آسٹریلیا کی جانب سے تسلیم کئے جانے کو ملک کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا۔

آج سماجی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر تلنگانہ نے کہا کہ حکومت آسٹریلیا کا فیصلہ یقیناً ملک کیلئے بڑی کامیابی ہے اور اب سے کو ویاکسن ٹیکہ لئے افراد آسٹریلیا کا سفر کرسکتے ہیں۔

گورنر نے اپنے ٹوئٹ میں گذشتہ سال وزیراعظم نریندرمودی کے بھارت بائیو ٹیک لیاب کے دورہ پر بھی تبصرہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت آسٹریلیا کی جانب سے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ کو ویاکسن ٹیکہ لئے افراد آسٹریلیا کا دورہ کرسکتے ہیں جس کے بعد تقریباً 600دونوں کے بعد بین الاقوامی مسافرین کیلئے آسٹریلیا کیلئے دروازے کھل گئے ہیں۔

حکومت آسٹریلیا کے اس اہم فیصلہ سے آسٹریلیائی ہائی کمشنر بی او فاریل نے واقف کرایا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.