کھمم میں آر ٹی سی بس الٹ گئی، 10 مسافرین شدید زخمی

ضلع کھمم کے تلاڑا منڈل کے امبیڈکر نگر کے پاس ڈرائیور نے بس کو گڑھے سے بچانے کی کوشش کی اور اس دوران بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

کھمم: ضلع کتہ گوڑم سے حیدرآباد جارہی ایک آر ٹی سی بس، الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10مسافرین زخمی ہوگئے۔

کتہ گوڑم ڈپو کی سوپر لگژری بس کل رات قریب ایک بجے کتہ گوڑم سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئی۔

ضلع کھمم کے تلاڑا منڈل کے امبیڈکر نگر کے پاس ڈرائیور نے بس کو گڑھے سے بچانے کی کوشش کی اور اس دوران بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثہ کے وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے جن میں دس مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے ویرا، کھمم کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.