کھمم میں ای ووٹ طریقہ کار کا کامیاب تجربہ

ضلع کھمم میں کوئی انتخاب نہیں تھا مگر تجرباتی طورپر ای ووٹنگ کے ذریعہ فرضی الیکشن کا انعقادعمل میں لایاگیا۔ای ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے انڈرائیڈاسمارٹ فون پر ای ووٹنگ اپلیکیشن کوڈاؤن لوڈ کرنا ہوتا ہے۔

حیدرآباد: ملک میں پہلی بار اسمارٹ فون کے ذریعہ گھر بیٹھے رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے ای ووٹ طریقہ کارپرتلنگانہ میں کامیاب تجربہ کیاگیا۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کے ایمرجنگ ٹکنالوجیز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیارکردہ ای ووٹ طریقہ کار پر کھمم میں تجربہ کرتے ہوئے فرضی رائے دہی کرائی گئی۔

صبح7بجے تاشام5بجے تک ای ووٹنگ اپلیکیشن (ایپ) کے ذریعہ رائے دہی کرائی گئی۔ جملہ 2128 افراد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ عہدیداروں کے مطابق رائے دہی کا تناسب 58.6فیصد رہا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ای ووٹنگ کے دوران کسی طرح کے مسائل کاسامنانہیں کرناپڑااور صرف دو منٹ میں ووٹ ڈال دیاگیا۔

اگرچہ کے ضلع کھمم میں کوئی انتخاب نہیں تھا مگر تجرباتی طورپر ای ووٹنگ کے ذریعہ فرضی الیکشن کا انعقادعمل میں لایاگیا۔ای ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے انڈرائیڈاسمارٹ فون پر ای ووٹنگ اپلیکیشن کوڈاؤن لوڈ کرنا ہوتا ہے۔

اس اپلیکشین کے ذریعہ 15تا20 سال پرانی تصویرکی شناخت بھی ممکن ہے۔ موجودہ طورپراپلیکشین کی تفصیلات انگلش اور تلگو زبان میں ہے۔ ناموں کے اندراج اورحق رائے دہی سے استفادہ کے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے ویڈیوز بھی تیار کئے گئے ہیں۔ اس اپلیکشین کی تیاری کے لئے میگھ بلاک چین ٹکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے۔

اس ٹکنالوجی کے ذریعہ رائے دہندوں کی تین مراحل میں شناخت کی جاتی ہے۔ رائے دہندے کانام‘آدھارکارڈ‘ لائیولوکیشن اورامیج میاچنگ کے ذریعہ شناخت کی جاتی ہے۔

بلاک چین ٹکنالوجی آن لائن فارمٹ میں ڈالئے گئے ووٹوں کو ضائع کئے بغیر دوبارہ گنتی کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔حفاظتی نقطہ نظر سے مکمل تفصیلات کو اسٹیٹ ڈاٹا سنٹرمیں محفوظ رکھاجائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.