کھمم کے اقامتی اسکول کے27 طلبہ کورونا سے متاثر

گھر سے واپسی کے بعد طلبہ کی صحت ناساز ہوگئی جس کے بعد اسٹاف نے ان طلبہ کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا جس میں 27 طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔

حیدرآباد: ضلع کھمم کے ویرا میں کارکرد تلنگانہ اقامتی اسکول کے 27 طلبہ، کورونا انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

گھر سے واپسی کے بعد طلبہ کی صحت ناساز ہوگئی جس کے بعد اسٹاف نے ان طلبہ کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا جس میں 27 طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔

پرنسپل لکشمی نے بتایا کہ وائرس سے متاثر بچوں کو ان کے گھرروانہ کردیا گیا اور انہیں الگ تھلگ رہنے اور رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔یو این آئی کے مطابق تلنگانہ کے ضلع کھمم میں 13طالبات کورونا سے متاثر ہوئیں۔

ضلع کے وائرا میں لڑکیوں کے گروکل اسکول کی یہ طالبات اس موذی وائرس سے متاثرہوئیں۔ آٹھویں جماعت کی طالبات کے معائنوں کے بعد ان کے اس انفکشن سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے جس کے بعد اسکول کے چوکس اسٹاف نے بقیہ طالبات کا بھی کورونا معائنہ کروایا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.