تلنگانہ

اتم کمار ریڈی کو بی آر ایس میں شامل ہونے کی ترغیب

بی آر ایس کے ناراض قائدین پی سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ جنہیں بی آر ایس سے معطل کیا گیا ہے، کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کی گئی کوشش کے سی آر کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ کانگریس سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی پر شدید برہم ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

بی آر ایس کے ناراض قائدین پی سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ جنہیں بی آر ایس سے معطل کیا گیا ہے، کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کی گئی کوشش کے سی آر کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ کانگریس سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں زیر گشت اطلاعات کے مطابق کے سی آر نے کانگریس کی اس حرکت کا بدلہ لینے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے اور سابق صدر ٹی پی سی سی کو بی آر ایس کی طرف راغب کرنے کی کوشش شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کام کی ذمہ داری ریاستی وزیر جی جگدیش ریڈی کو تفویض کی گئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ جگدیش ریڈی نے اتم کمار ریڈی سے دو، دور کی بات چیت بھی کی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اتم کمار ریڈی ریاست کے اُن چند اہم قائدین میں شمار کئے جاتے ہیں جو طویل عرصہ سے پارٹی کے وفادار رہے ہیں۔

اگر کے سی آر، اتم کمار ریڈی کو اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے راضی کرانے میں کامیاب رہتے ہیں تو یہ کانگریس پر کاری ضرب ثابت ہوگی۔ دوسری طرف بی آر ایس قیادت سے ناراض کئی قائدین بی جے پی اور کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔