گاندھی ہاسپٹل میں نوجوان ڈاکٹر قلب پر حملہ سے چل بسے

راؤ نے سینہ میں ہلکا درد اور پیٹ میں خرابی کی شکایت کی تھی لیکن دوالینے کے بعد وہ دوبارہ ڈیوٹی پر رجوع ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: گاندھی ہاسپٹل کے جواں سال ڈاکٹر، پورنا چندر راؤ آج صبح قلب پر حملہ کے باعث چل بسے۔ 28 سالہ ڈاکٹر راو نے چنددنوں قبل جنرل سرجری میں سینئر ریسڈنسی کی تکمیل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر پورنا چندر راؤ، آج صبح گاندھی ہاسپٹل کے فورتھ فلور (چوتھی منزل) پر ڈیوٹی کے دوران اچانک گرپڑے جنہیں فوری ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا تاہم ان پر علاج کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔

بعدازاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا اور کہا کہ قلب پر شدید حملہ کی وجہ سے نوجوان ڈاکٹر راؤ چل بسے۔

قبل ازیں راؤ نے سینہ میں ہلکا درد اور پیٹ میں خرابی کی شکایت کی تھی لیکن دوالینے کے بعد وہ دوبارہ ڈیوٹی پر رجوع ہوگئے تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.