گورنر سوندرا راجن نے ہتھیاروں کی پوجا کی

گورنر نے شخصی طور پر تمام عہدیداروں، اسٹاف ممبر س کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: دسہرہ فیسٹول کے پیش نظر گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج راج بھون میں ہتھیاروں اوروہیکلس کی پوجا کی۔

اس موقع پر گورنر کے شوہر ڈاکٹر پی سندرا راجن کے علاوہ خاندان کے دوسرے ارکان بھی موجود تھے۔ راج بھون کے اندرواقع مندر میں پوجاکا اہتمام کیا گیا تھا۔

گورنر نے بعد میں راج بھون لائبریری کا دورہ کیا اورکتابوں کی پوجا کی۔

انہوں نے لائبریری میں رکھی گئی کتابوں کا مشاہدہ کیا اور قدیم کتابوں کے ذخیرہ کے تعلق سے کہا کہ اس سے معلومات میں اضافہ کی راہ ہموار ہوتی ہے کیونکہ یہاں قابل لحاظ تعداد میں کتابیں ہیں۔

گورنر نے شخصی طور پر تمام عہدیداروں، اسٹاف ممبر س کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.