ہندوستان کے فاقہ کشی اشاریہ کا پاکستان سے تقابل : کے سی آر

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس شمالی ہند کے کسانوں کی جدوجہد میں شامل ہو کر ملک کے کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے قیادت کرے گی۔

حیدرآباد۔18: چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں بی جے پی ہندو مسلم پاکستان کے موضوعات اٹھا کر فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتی ہے مگر آنے والے انتخابات میں اس طرح کے منافرت پر مبنی موضوعات بی جے پی کو اقتدار نہیں دلائیں گے کیو ں کہ عوام کو بی جے پی کے ہتھکنڈوں کا احساس ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس شمالی ہند کے کسانوں کی جدوجہد میں شامل ہو کر ملک کے کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے قیادت کرے گی۔

مہادھرنا میں اپنی اختتامی تقریر میں چیف منسٹر نے ہندوستان کے فاقہ کشی اشاریہ کا پاکستان سے تقابل کیا اور کہا کہ ہندوستان 40کروڑ ایکڑ زرعی اراضی ہونے کے باوجود جہاں سونا پیدا ہوتا ہے، فاقہ کشی کے اشارہ میں پاکستان سے پیچھے ہے۔

انہوں نے بی جے پی حکومت پر فرائض میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مسائل کی یکسوئی نہیں ہوئی تو ملک میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست بے حد قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے (مرکزی حکومت) بس یہی سوال ہے کہ آپ دھان خریدیں گے یا نہیں۔ سیدھا جواب دیں۔ اگر آپ نہیں خریدنا چاہتے تو ہم کسانوں سے بات کرکے متبادل انتظام کرلیں گے۔“ شعبہ توانائی کا بھی معاملہ ایسا ہی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.