7 سال بعد کے سی آر کا پہلی مرتبہ دھرنا، ٹریفک میں خلل

اندرا پارک کے دھرنا چوک پر حکمراں ٹی آر ایس نے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مہادھرنا کا اہتمام کیا جس میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے قیام تلنگانہ کے 7سال کے بعد پہلی مرتبہ حصہ لیا۔

حیدرآباد: بڑی سیاسی جماعتوں (حکمراں ٹی آر ایس، اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس) کی جانب سے مختلف مسائل پر احتجاجوں اور دھرنوں کی وجہ سے شہر کے کئی مقامات پر آج ٹریفک سست رہی۔

اندرا پارک کے دھرنا چوک پر حکمراں ٹی آر ایس نے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مہادھرنا کا اہتمام کیا جس میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے قیام تلنگانہ کے 7سال کے بعد پہلی مرتبہ حصہ لیا۔

صورت حال کے پیش نظر پولیس نے وہاں وسیع تر انتظامات کیے تھے۔ اندرا پارک اور اس کے اطراف و اکناف علاقو ں میں آج صبح سے ہی پولیس نے ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی تھی۔

نامپلی کے محکمہ آبکاری پر بی جے پی نے سرکاری محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے اور شراب کی دکانات کے اعلامیہ کو جاری نہ کرنے کے مطالبہ پر ایکسائز عمارت کے روبرو دھرنا دیا جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.