حیدرآباد اور لندن کے درمیان راست پروازیں، ایرانڈیا تیار

ایر انڈیا کی اطلاع کے مطابق بوئنگ787 ڈریم لائنر ایرکرافٹ ہفتہ میں دوبار پرواز کرے گی جس میں نشستوں کی گنجائش 256 ہے۔ نشستوں کی ترتیب میں 18بزنس اور 238 اکنامک کلاس ہے۔

حیدرآباد: ایرانڈیا، حیدرآباد اور لندن کے درمیان پہلی راست (نان اسٹاپ) پرواز کے آغاز کے لئے تیارہے۔

جمعرات کے روزلندن کے ہیتھرو ایرپورٹ سے حیدرآباد کیلئے پہلی فلائٹ اڑان بھرے گی اورحیدرآباد سے لندن کے لئے جمعہ کے روزفلائٹ روانہ ہوگی۔

ایر انڈیا کی اطلاع کے مطابق بوئنگ787 ڈریم لائنر ایرکرافٹ ہفتہ میں دوبار پرواز کرے گی جس میں نشستوں کی گنجائش 256 ہے۔ نشستوں کی ترتیب میں 18بزنس اور 238 اکنامک کلاس ہے۔

 تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق حیدرآباد سے لندن کیلئے ہر پیر اور جمعہ کو فلائٹ اڑان بھرے گی۔ پیر کے روز حیدرآباد سے AI-147 فلائٹ 1:30 بجے روانہ ہوگی اور لندن کو7:30 بجے پہونچے گی جبکہ جمعہ کے روزحیدرآباد سے فلائٹ 5:30 بجے روانہ ہوگی اور اسی روز لندن کو11:30بجے (مقامی وقت) پہونچے گی۔AI-148 فلائٹ اتواراورجمعرات کو لندن سے حیدرآباد کیلئے پرواز کریں گی۔لندن سے یہ فلائٹ 9:45 بجے (مقامی وقت)روانہ ہوگی اور 23.35 بجے حیدرآباد پہونچے گی۔

حیدرآباد سے لندن کے سفر کا دورانیہ 10گھنٹے 30 منٹ رہے گا جبکہ لندن سے حیدرآبادکا سفر 9گھنٹے 20 منٹ میں مکمل ہوگا۔ مخصوص دنوں میں یہ سفر ہواکی رفتار اور دیگر حالات پرمنحصر رہے گا۔

 سردست ایرانڈیا‘دہلی‘ممبئی‘ کولکتہ‘چینائی‘ بنگلورو‘امرتسر‘کوچی‘احمد آباد اور گوا سے لندن کے لئے نان اسٹاپ فلائٹس چلارہاہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.