آر ٹی سی کے اثاثہ جات کو فروخت نہیں کیا جائے گا: باجی گوردھن

عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد باجی گوردھن نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کے اثاثہ جات کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جس طرح مرکزی حکومت ریلوے کے اثاثہ جات فروخت کر رہی ہے۔

حیدرآباد: نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی باجی گوردھن نے آج یہاں بس بھون میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے نئے صدرنشین کے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ اس موقع پر وزیر برائے عمارات وشوارع وی پرشانت ریڈی‘ رکن پارلیمنٹ سریش ریڈی‘ پی یو سی صدرنشین جیون ریڈی‘ ایم ایل سی کے کویتا اور دیگر منتخب عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

 کویتا نے خطاب کرتے ہوئے نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی باجی گوردھن کو ٹی ایس آر ٹی سی کا صدرنشین بنانے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی رہنمائی اور باجی گوردھن کی قیادت میں مجھے یقین ہے کہ ٹی ایس آر ٹی سی‘ ریاست کے عوام کو معیاری خدمات فراہم کرے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد باجی گوردھن نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کے اثاثہ جات کو فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جس طرح مرکزی حکومت ریلوے کے اثاثہ جات فروخت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے حتیٰ کے اس نے کارپوریشن کیلئے ایک مینیجنگ ڈائرکٹر کا بھی تقرر کیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.