آسرا پنشن‘ اہل افراد کو درخواستوں کے ادخال کیلئے ایک اور موقع:سومیش کمار

قانون ساز اسمبلی کے حالیہ مانسون سیشن کے دوران مختلف ایم ایل ایز نے چیف منسٹر کے سی آر کے علم میں یہ بات لائی کہ مستحق افراد کی بڑی تعداد نے درخواستیں داخل نہیں کی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے آسراپنشن(وظیفہ پیرانہ سالی) کے لئے درخواستوں کے ادخال کا ایک اور موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے مستحق افراد جن کی عمر57 برس مکمل ہوچکی ہے، آسراپنشن کیلئے 11اکتوبر سے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

 درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو احکام جاری کئے ہیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کے ادخال کے لئے می سیوا مراکز میں نظم کریں۔ وظیفہ پیرانہ سالی کی حدعمر 57 سال مقرر کی گئی ہے۔

 قانون ساز اسمبلی کے حالیہ مانسون سیشن کے دوران مختلف ایم ایل ایز نے چیف منسٹر کے سی آر کے علم میں یہ بات لائی کہ مستحق افراد کی بڑی تعداد نے درخواستیں داخل نہیں کی ہے۔ ان ایم ایل ایز کی خواہش پر چیف منسٹر کے سی آر نے اہل افراد کودرخواستیں دینے کا ایک اور موقع فراہم کرنے پر غورکا وعدہ کیا۔

 کے سی آر کی ہدایت کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار نے آسراپنشن کے لئے درخواستیں داخل کرنے کیلئے مستحق افراد کو ایک اور موقع فراہم کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ 30 اکتوبر تک اہل افراد درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ کمار نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرناچاہئیے۔

 آسرا پنشن اسکیم کے حصہ کے طور پر 57 سال سے زائد عمر کے مستحق افراد کو ماہانہ فی کس 2,116 وظیفہ فراہم کیاجائے گا۔ 57 سال عمر کے افراد جن کے پاس سفید راشن کارڈز ہیں، درخواستیں دینے کے اہل رہیں گے۔ آدھار کارڈ ووٹرآئی ڈی کارڈز پر درج تاریخ پیدائش کو تسلیم کیاجائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.