اسمبلی کے ہیڈ ماسٹر”چیف منسٹر“ کا انداز تدریس سمجھ سے بالاتر:جگاریڈی

جگا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے اراکین کو سبق پڑھانے کے باوجود اراکین اسمبلی کا معیار کافی خراب ہے، ان کے کامیاب ہونے کے امکانات کافی کم ہیں۔ کیونکہ چیف منسٹر کا انداز تدریس سب کی سمجھ سے بالا تر ہے۔

حیدرآباد: کانگریس رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جگاریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اسمبلی کا ہیڈ ماسٹر قرار دیا۔ اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جہاں چیف منسٹر ہیڈ ماسٹر ہیں وہیں ارکان اسمبلی اسٹوڈنٹس کی طرح ہیں۔ چیف منسٹر اسمبلی میں درس دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ عوام کو اراکین اسمبلی کی حالت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

جگا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے اراکین کو سبق پڑھانے کے باوجود اراکین اسمبلی کا معیار کافی خراب ہے، ان کے کامیاب ہونے کے امکانات کافی کم ہیں۔ کیونکہ چیف منسٹر کا انداز تدریس سب کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر ارکان اسمبلی کو کسی مسئلہ پر شک پیداہوتا ہے تو چیف منسٹر سے سوال کرنے کا موقع حاصل ہی نہیں ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہ کہا کہ جگن موہن ریڈی اور کے چندر شیکھر راو دونوں کو نریندرمودی کے ہم خیال وحلیف قرار دیا۔ کے سی آر اور جگن موہن ریڈی کے درمیان آبی مسائل پر بیان بازی کو ڈرامہ بتاتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ ج گن موہن ریڈی، کے چندر شیکھر راؤ، وائی ایس شرمیلا،وائی ایس وجیہ اماں اور بی جے پی اپنے اپنے انداز اور طریقہ میں ڈرامہ بازی کرنے میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف چلو راج بھون احتجاج یقینی طور پر منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس احتجاج کیلئے اجازت دیتی ہے تو پرامن طور پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.