اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، کورونا سے متاثر

اسپیکر نے اُن تمام افراد سے خواہش کی کہ وہ جو گذشتہ چند دنوں سے ان سے ربط میں تھے، اپنا کووڈ ٹسٹ کرالیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت ہوم آئسولیشن میں رہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ان کا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جمعرات کے روز انکشاف کیا کہ حسب معمول طبی معائنوں کے حصہ کے طور پر کل رات ان کا کووڈ۔19 ٹسٹ کیا گیا جو پازیٹیو آیا ہے۔ پوچارم سرینواس ریڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سردست انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد وہ، اے آئی جی ہاسپٹل گچی باؤلی میں شریک ہیں۔

اسپیکر نے اُن تمام افراد سے خواہش کی کہ وہ جو گذشتہ چند دنوں سے ان سے ربط میں تھے، اپنا کووڈ ٹسٹ کرالیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت ہوم آئسولیشن میں رہیں۔پوچارم سرینواس ریڈی، تلگو کی دونوں ریاستوں کے دوسرے اہم قائد ہیں جو کووڈ 19 کے انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اے پی کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن کو کووڈ انفیکشن کے بعد وجئے واڑہ سے حیدرآباد کو خصوصی فلائٹ کے ذریعہ منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہاے آئی جی ہاسپٹل میں زیر علاج رہے اور23 نومبر کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.