اقلیتی طلبہ کیلئے فاؤنڈیشن کورسس کی مفت تربیت

ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل شاہنواز قاسم نے اقلیتی طلبہ سے کوچنگ کلاسس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل نے ریاست کے اقلیتی طلبہ کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی سرکاری نوکریوں اور دیگر مسابقتی امتحانات پر مبنی فاؤڈیشن کورس کی مفت تر بیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس تناظر میں ریاست کے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔

تربیت کی مدت 60 دنوں پر مشتمل رہے گی۔ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز اسٹڈی سرکل شاہنواز قاسم نے اقلیتی طلبہ سے کوچنگ کلاسس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے اور کہا کہ خواہش مند امیدوار 4دسمبر سے قبل دفتر ڈائرکٹر مائناریٹی اسٹڈی سرکل،وقوعہ جامعہ نظامیہ کامپلکس، تھرڈ فلور،گن فاؤنڈری حیدرآباد کے پتہ پر داخل کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کیلئے فون نمبر 23236112-040پر10:30بجے دن سے5:30بجے شام تک ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.