اندرا پارک پر چہارشنبہ کو کسانوں کی تائید میں ریونت ریڈی کا دھرنا

ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکزی بی جے پی اور ریاست کی ٹی آر ایس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے مقصد کو لیکر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پایا گیا اور تمام جماعتیں اس مقصد کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کی صدارت میں گاندھی بھون میں ریاستی عوام کو درپیش مسائل کا حل دریافت کرنے کے لئے کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں سی پی ایم قائد ٹی ستیارام، سی پی آئی سکریٹری سی وینکٹ ریڈیت صدر جئے ایس پروفیسر ایم کودنڈا رام، سی پی آئی ایم ایل قائد رنگاراو، تلنگانہ انٹی پارٹی کے نمائندے سی سدھاکر راؤ، نیو ڈیمو کریسی قائد گوردھن، صدرنشین ٹی پی سی سی تشہیری کمیٹی مدھو گوڑ یاشکی، نائب صدر ٹی پی سی سی ملوروی اور دیگر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں قومی سطح پر مخالف بی جے پی ریاستی سطح پر ٹی آر ایس کے خلاف مختلف موضوعات پر احتجاجی مہم شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

 اس احتجاجی پروگرام کے تحت کسانوں کے مسائل پر 22 ستمبر کو اندرا پارک پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا۔ اس طرح27 ستمبر کو منعقد شدنی بھارت بند احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام مخالف بی جے پی اور ٹی آر ایس جماعتوں کو اتفاق اور اتحاد سے کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکزی  بی جے پی اور ریاست کی ٹی آر ایس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے مقصد کو لیکر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پایا گیا اور تمام جماعتیں اس مقصد کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.