انٹر امتحانات کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل

پیارنٹس اسوسی ایشن کے وکیل آربھاسکر نے عدالت العالیہ سے اپیل کی ہے کہ انٹر سال اول کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت نہ دے کیونکہ حکومت نے ان طلبہ کو پہلے ہی سال دوم میں پروموٹ کردیا ہے۔

حیدرآباد: انٹر سال اول کے امتحانات جو 25/ اکتوبر سے شروع ہونے والے ہیں کی منسوخی پر زور دیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج ایک عرضی داخل کی گئی۔ پیارنٹس اسوسی ایشن کے وکیل آربھاسکر نے عدالت العالیہ سے اپیل کی ہے کہ انٹر سال اول کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت نہ دے کیونکہ حکومت نے ان طلبہ کو پہلے ہی سال دوم میں پروموٹ کردیا ہے۔

انہوں نے عدالت پر زور دیا کہ وہ تمام امتحانات کو منسوخ کرنے کے احکام جاری کرتے ہوئے تمام طلبہ کو کامیاب قرار دینے کا حکم صادر کرے والدین اور طلبہ دونوں انٹر سال اول کے امتحانات منعقد نہ کرنے کا مطالبہ کرتے آر ہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر گردش بیانات میں حکومت سے پوچھا جارہا ہے کہ سال اول کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کے باوجود پھر ان کے لئے امتحانات کے انعقاد کا جواز کیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.