ایرپورٹ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، کمسن لڑکی جاں بحق

اس حادثہ میں سات سالہ ماریا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اورکار میں سوار دیگر مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: رشتہ داروں کو شمس آباد ایرپورٹ پر وداع کرنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سات سالہ لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کاماریڈی ضلع کے بھکنور کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب نظام آباد ضلع کی برکت پورہ کالونی کے رہنے والے رسول قریشی،راحت بیگم، اکبرالدین، سات سالہ ماریا،شمس آباد ایرپورٹ سے رشتہ داروں کو وداع کرنے کے بعد کل تقریبا چار بجے شب واپس ہورہے تھے کہ کار ڈرائیور نے حالت نیند میں اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں سات سالہ ماریا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اورکار میں سوار دیگر مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا جس کے بعد بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآباد لے جایاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.