ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے 2 ہیروز کا شاندار خیرمقدم

اس تقریب سے سینئر ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن ڈاکٹر محمدمعظم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرسال ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے کل ہندسطح پرانٹرنس ٹسٹ منعقدکیاجاتا ہے۔

حیدرآباد: ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دوسوپر ہیروز جنہوں نے یوپی ایس سی سیول سرویس امتحانات2020 میں کامیابی حاصل کی‘ کا آج والہانہ خیرمقدم کیاگیا۔

آج ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دو ہونہار کامیاب طلباء فیضان احمداورمحمدحارث سمیر کے اعزاز میں دو روزہ ”Dream Big2021“کے عنوان سے تہنیتی تقریب کا انعقادعمل میں لایاگیا۔

اس تقریب سے سینئر ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن ڈاکٹر محمدمعظم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرسال ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے کل ہندسطح پرانٹرنس ٹسٹ منعقدکیاجاتا ہے۔

اس اہلیتی امتحان میں کامیاب طلباء کے انٹرویوز لئے جاتے ہیں اورسب سے زیادہ 30ذہین امیدواروں کاانتخاب کیا جاتا ہے۔ ان منتخبہ 30 امیدواروں کو (آئی اے ایس۔ آئی پی ایس۔ آئی ایف ایس‘آئی آرایس) سیول سرویسس کی کوچنگ معہ رہائش بلکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں ملک کے 23شہروں میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے انٹرنس ٹسٹ منعقدکیاگیاتھاان مراکز میں جئے پوراوربیدربھی شامل تھے اورآج کا میاب دونوں امیدوارفیضان احمد اور محمد حارث سمیر کا 2018 بیاچ سے ہی تعلق ہے۔

منیجنگ ڈائرکٹرایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس انوراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات نہایت دلچسپ ہے کہ فیضان احمدنے 2018ایم ایس انٹرنس ٹسٹ میں پہلا اور محمد حارث سمیرنے 10واں رینک حاصل کیا تھا۔

انوراحمدنے کہاکہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے کارپوریٹ سوشل رسپانس پبیلیٹی کے تحت شروع کردہ خدمت ہے تاکہ ملک کی تعمیر میں کردارادا کیاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ 2017میں انٹرنس ٹسٹس کاآغاز عمل میں آیا اور پہلے ہی سال سے امیدواروں کی کارکردگی غیرمعمولی رہی۔پریلمس اورمینس کے لئے کوالیفائی ہونے کے بعد اس سال اکیڈیمی کے دوامیدوارتینوں مرحلوں پریلمس‘مینس اور انٹرویوکے عمل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی اے ایس کے لئے اہل قرار پائے۔

انہوں نے کہاکہ سیولس میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے دوطلباء کے انتخاب کے بعد ایم ایس نے اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میڈیسن‘انجینئرنگ‘چارٹرڈ اکاونٹنسی اور افسرشاہی میں کامیاب کوچنگ کاکارنامہ انجام دیا۔(سلسلہ صفحہ 2پر)۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.