ایم بی بی ایس کی طالبہ کو کے ٹی آر کی مالی امداد

لڑکی کے خاندان کو درپیش مالی مشکلات سے متعلق واقفیت حاصل ہونے کے بعد کے ٹی آر نے اس طالبہ کی مالی امداد کا فیصلہ کیا۔ کے ٹی آر نے انوشا سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آپ کو بہت جلد ڈاکٹر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انڈسٹری وانفارمیشن وٹکنالوجی کے تارک رامار اؤ نے  ایک قبائلی لڑکی کو مالی امداد فراہم کی جو میڈیسن کورس کی تکمیل کیلئے مالی پریشانیوں سے دوچار ہے۔ شہر کے علاقہ بورا بنڈہ کی رہنے والی انوشا، کرغستان میں ایک میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

 طالبہ نے ایم بی بی ایس سال اول، دوم اور سوم میں 95فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ کووڈ وبا کے دوران وہ، گذشتہ سال حیدرآباد لوٹ آئی تھی۔ تب سے انوشا، میڈیسن کورس کی تکمیل کیلئے مالی پریشانیوں سے جوجھ رہی تھیں تاہم مالی پریشانیوں سے باہر آنے کیلئے انوشا نے اپنی ماں کے ساتھ بورا بنڈہ میں ترکاری فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔

 لڑکی کے خاندان کو درپیش مالی مشکلات سے متعلق واقفیت حاصل ہونے کے بعد کے ٹی آر نے اس طالبہ کی مالی امداد کا فیصلہ کیا۔ کے ٹی آر نے انوشا سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آپ کو بہت جلد ڈاکٹر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ مالی مدد پر انوشا کے افراد خاندان نے کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.