ایٹالہ راجندر حضور آباد حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار

لینڈ گرابنگ کے الزامات کے بعد ایٹالہ راجندر تنازعہ کا شکار ہوگئے اور انہیں کابینہ سے خارج کردیا گیا۔ آج بی جے پی کے اعلان کے بعد امیدواروں کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: سابق وزیر ایٹالہ راجندر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے حضور آباد ضمنی انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ پارٹی نے آج اس تعلق سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ایٹالہ راجندر30اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی امیدوارہوں گے۔

 برسراقتدار تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) سے استعفیٰ دینے کے بعد ایٹالہ را جندر نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور رکن اسمبلی حضور آباد کی حیثیت سے بھی انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں کابینہ سے علیحدہ کردیا جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لینڈ گرابنگ کے الزامات کے بعد ایٹالہ راجندر تنازعہ کا شکار ہوگئے اور انہیں کابینہ سے خارج کردیا گیا۔ آج بی جے پی کے اعلان کے بعد امیدواروں کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

قبل ازیں ایٹالہ راجندر کی شریک حیات جمنا نے عندیدیا تھا کہ بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے سیاست میں داخل ہوسکتی ہیں۔چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ٹی آر ایس کے قیام کے بعد سے راجندر پارٹی سے وابستہ تھے۔ برسر اقتدار ٹی آرایس نے مذکورہ حلقہ کے لئے جی سرینواس کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.