ایٹالہ راجندر نے عوامی مسائل کیلئے استعفیٰ نہیں دیا: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل میں کانگریس پارٹی کا اہم رول رہا ہے۔ اُنہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود بھی اے پی کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے ایک آئی اے ایس عہدیدار کو ڈیپوٹیشن پر حیدرآباد لانے پر سوال اٹھایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے سابق وزیر و حضورآباد کے بی جے پی امیدوار ای راجندر پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل پر اسمبلی سے اپنا استعفی نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کریم نگر ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرشیکھرراو زیرقیادت ٹی آرایس حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل میں کانگریس پارٹی کا اہم رول رہا ہے۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود بھی اے پی کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے ایک آئی اے ایس عہدیدار کو ڈیپوٹیشن پر حیدرآباد لانے پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد متحدہ آندھراپردیش کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے عہدیدار کو حیدرآباد میں تعینات کیاجائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیدار نہیں ہیں جو آندھراپردیش کے اس آئی پی ایس عہدیدار کو ڈیپوٹیشن پر یہاں لایاگیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.