ایک اور کمپنی حیدرآباد میں قدم رکھنے تیار:کے ٹی آر

پیرس کے دورہ کے موقع پر تارک راما راو کئی کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کررہے ہیں جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے کہا ہے کہ ایک اور سرکردہ کمپنی حیدرآباد میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہے۔تارک راماراو نے پیرس میں اس کمپنی کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا کے ہینڈل سے پوسٹ کیااور کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا سرکردہ پلیٹ فارم پلگ اینڈ پلے ٹی سی، حیدرآباد میں اپنا مرکز قائم کرے گا۔

اس بات کا اعلان پیرس میں اس کمپنی کی ٹیم کی تارک راما راو سے ملاقات کے بعد کیاگیا ہے۔ یہ کمپنی موبیلٹی،آئی اوٹی،بجلی اور انفراسٹرکچر کے لئے ایکوسسٹم کے قیام پر توجہ مرکوز کرے گی۔اس کمپنی کے دنیا بھر میں پھیلے نٹ ورک میں 35ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس بھی ہیں۔

دنیا بھر میں بشمول امریکہ، جاپان، چین،  اسپین، نیدرلینڈ اور دیگر ممالک میں اس کے دفاتر ہیں۔واضح رہے کہ پیرس کے دورہ کے موقع پر تارک راما راو کئی کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کررہے ہیں جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.