ای راجندر، بی جے پی اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار: کے ٹی آر

کے تارک راما راؤ نے کہا کہ چاہئے کتنی ہی سازشیں رچی جائیں یا خفیہ معاہدے کیئے جائیں، حضور آباد سے ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس کی کامیابی طئے ہے۔

حیدرآباد۔23/ اکتوبر(منصف نیوز بیورو) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ای راجندر، کانگریس اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ آج ہائی ٹیکس میں ٹی آر ایس کے پلینری سیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دونوں جماعتیں اس حقیقت سے انکار کرتی ہیں تو وہ معہ شواہد اس خفیہ ساز باز کو ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سابق میں بھی حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد اور کریم نگر میں بھی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوا تھا اور اب اُسی طرز پر حضور آباد میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان ناپاک اتحاد ہوا ہے۔

کے تارک راما راؤ نے کہا کہ چاہئے کتنی ہی سازشیں رچی جائیں یا خفیہ معاہدے کیئے جائیں، حضور آباد سے ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس کی کامیابی طئے ہے۔ انہوں نے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی پر ای راجندر کے ساتھ غیر اخلاقی معاہد کرنے کا الزام لگاتے  ہوئے کہا کہ حضور آباد کے باشعور عوام ٹی آر ایس کے امیدوار کو ہی کامیاب بنائیں گے۔

 کارگذار صدر ٹی آر ایس نے کہا کہ کانگریس قائد کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے خود انچارج ٹی پی سی سی مانیکم ٹیگور پر صدر ٹی پی سی سی کے عہدے کو 50کروڑ روپے میں فروخت کردینے کا الزام لگایا تھا جس پر آج تک وضاحت نہیں کی گئی۔ ایسی جماعت کا دوسروں کو ایمانداری کا درس دینا مضحکہ خیز ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.