اے آررحمن نے بتکماں فیسٹیول کے لئے موسیقی کوکمپوزکیا

گذشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے یہ تہوار نہیں منایاجاسکاتھا تاہم اس مرتبہ یہ پروگرام جوش وخروش سے منعقد کئے جانے والا ہے۔

حیدرآباد: آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آررحمن نے جاریہ سال تلنگانہ کے اہم سمجھے جانے والے بتکماں فیسٹیول کے لئے موسیقی کوکمپوزکیا ہے اور مشہور فلم ہدایت کار گوتم واسودیو مینن نے گیت کو فلمایا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ گیت جاریہ سال 6اکتوبر کو ریلیز کیاجائے گا۔ 6اکتوبر کو ہی بتکماں فیسٹیول کا تلنگانہ بھر میں آغاز عمل میں لایاجارہا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ گوتم مینن نے دو دن بھودان پوچم پلی میں اس گیت کی ہدایت کاری دی ہے۔یہ چارمنٹ کا ویڈیو ہے۔ اس گیت کا کئی افراد کو بے چینی سے انتظار ہے۔ تلنگانہ کی تہذیب کو اجاگر کرنے والا بتکماں تہوار تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد سے ہر سال منایاجاتا ہے۔

گذشتہ دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے یہ تہوار نہیں منایاجاسکاتھا تاہم اس مرتبہ یہ پروگرام جوش وخروش سے منعقد کئے جانے والا ہے۔اس پروگرام کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے غریب خواتین میں ساڑیوں کی مفت تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.