باجی ریڈی گووردھن آرٹی سی تلنگانہ کے صدرنشین مقرر

انہوں نے اس نئی ذمہ داری دیئے جانے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکر کیا۔ گووردھن نے ٹی آرایس کے ٹکٹ پر 2014,2018کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی) چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ آرٹی سی کے صدرنشین کے طورپر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈر باجی ریڈی گووردھن کو مقررکیا ہے۔ گووردھن فی الحال اسمبلی میں نظام آباد رورل حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس نئی ذمہ داری دیئے جانے پر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکر کیا۔ گووردھن نے ٹی آرایس کے ٹکٹ پر 2014,2018کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے 1999میں آرمور حلقہ،2004میں بانسواڑہ اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وہ 1981میں چیمناپلی کے سرپنچ کے طورپر منتخب ہوئے تھے۔وہ 1986 میں سری کونڈا منڈل پریشد کے صدر منتخب قراردیئے گئے تھے۔انہوں نے 1986میں ڈائرکٹر آندھراپردیش اسٹیٹ فائنانس کارپوریشن کے طورپر ذمہ داری سنبھالی تھی اور1994میں آرمور اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طورپر مقابلہ کیا تھا جس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.