بارش سے تھیٹر کی دیوار منہدم، 50 گاڑیوں کو نقصان

کل رات کی شدید بارش سے پانی، تھیٹر میں بھی داخل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کرسیوں کے نیچے تک پانی پہنچ چکا تھا۔

حیدرآباد: شہر کے کئی علاقوں میں کل رات کی شدید بارش سے مربوط کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ دلسکھ نگر کے گڈی انارم میں شیوا گنگا تھیٹر کی کمپاؤنڈ وال منہدم ہوگئی جس کے سبب تقریباً 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 کئی افراد جنہوں نے اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے کے بعد سینما دیکھنے، اندر چلے گئے تھے اور باہر آکر دیکھا تو انہیں زبردست صدمہ پہنچا کیونکہ ان کی گاڑیاں، دیوار کے ملبہ میں دبی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

 کل رات کی شدید بارش سے پانی، تھیٹر میں بھی داخل ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کرسیوں کے نیچے تک پانی پہنچ چکا تھا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار نے آج صبح مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.