شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کیس‘ سماعت 14 نومبر تک ملتوی

وضو خانہ سے برآمد ہونے والی جس شئے کو ہندو فریق شیولنگ بتاتا ہے اس سے مسلم فریق کو اختلاف ہے۔ انجمن انتظامیہ مساجد کا‘جو وارانسی کی گیان واپی مسجد کی دیکھ بھال کرتی ہے‘ کہنا ہے کہ وضو خانہ سے برآمد شئے فوارہ ہے۔

وارانسی (یوپی): فاسٹ ٹریک کورٹ نے اُس درخواست پر اپنا فیصلہ 14نومبر تک ملتوی کردیا جس میں گیان واپی مسجد کامپلکس وارانسی کے اندر پائے گئے مبینہ شیو لنگ کی پوجا کی اجازت مانگی گئی ہے۔ سیول جج (سینئر ڈیویژن) مہندر پانڈے رخصت پر ہیں۔

عدالت نے معاملہ کی تاریخ 14  نومبر مقرر کی۔ اسسٹنٹ ڈی جی سی سلبھ پرکاش نے یہ بات بتائی۔ فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے 27  اکتوبر کو اپنا فیصلہ 8 نومبر تک کے لئے محفوظ رکھا تھا۔