بالاپور گنیش کا لڈو 18.9 لاکھ روپئے میں ہراج

سال 2019میں یہ لڈو17.60لاکھ روپئے میں ہراج کیاگیا تھا۔ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے ہراج کی تقریب میں شرکت کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مشہور بالاپور گنیش کے لڈو کا اس مرتبہ 18.9لاکھ روپئے میں ہراج ہوا۔ہر سال گنیش فیسٹیول کے موقع پر بالاپور گنیش کے لڈو کا ہراج ہوتا ہے۔شردھالو اس کو حاصل کرنے کو عقیدت مانتے ہیں۔جاریہ سال یہ لڈو21کیلوکابنایاگیا تھا۔

اس کے ہراج میں 19افراد نے حصہ لیا تاہم ششانک ریڈی نے اس کو 18.9لاکھ روپئے کی کامیاب بولی دیتے ہوئے حاصل کیا۔ گذشتہ سال کوویڈ 19کی وجہ سے بالاپور گنیش اتسو سمیتی نے اس کا ہراج نہیں کیا تھا۔

جبکہ سال 2019میں یہ لڈو17.60لاکھ روپئے میں ہراج کیاگیا تھا۔ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے ہراج کی تقریب میں شرکت کی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.