بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ میں دن دھاڑے قتل کا واقعہ

پولیس کے بموجب 30سالہ حامد زبیر ساکن بنڈلہ گوڑہ، چندرائن گٹہ پر3:30 بجے دن بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن ساوتھ زون میں آج دن دھاڑے قتل کی ایک واردات پیش آئی۔

پولیس کے بموجب 30سالہ حامد زبیر ساکن بنڈلہ گوڑہ، چندرائن گٹہ پر3:30 بجے دن بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

زخمی کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانی مخاصمت قتل کی وجہ ہوسکتی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی ساؤتھ زون گجاراؤ بھوپال اور ٹاسک فورس ٹیم نے مقام واقعہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 302کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.