بنڈی سنجے اپنی زبان کو لگام دیں: ٹی سرینواس یادو

سرینواس یادو نے بی جے پی کی اعلی قیادت سے کہا کہ اس نے ایک چھوٹی ذہنیت رکھنے والے اور اوچھی حرکتیں کرنے والے لیڈرکو ریاست میں پارٹی صدر کیوں مقرر کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار کو زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے ریاستی صدر کے عہدہ پر رہتے ہوئے اوچھی سیاست کررہے ہیں اورچیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے خلاف غلط بیانی کے ذریعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سرینواس یادو نے بی جے پی کی اعلی قیادت سے کہا کہ اس نے ایک چھوٹی ذہنیت رکھنے والے اور اوچھی حرکتیں کرنے والے لیڈرکو ریاست میں پارٹی صدر کیوں مقرر کیا ہے۔ اس سے ریاست میں بی جے پی بدنام ہورہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر سیاسی جماعت مہم چلاتی ہے اور عوام ان جماعتوں کی کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی نے 70 تا 80 اسکیموں کے ذریعہ عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور عوام ان اسکیموں سے مستفید ہورہے ہیں اس کے برعکس بی جے پی کی کوئی ایک اسکیم ایسی نہیں ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے پریشان کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.