بھونگیر کی مندر کیلئے6کیلو سونا کا عطیہ، ایک کمپنی کا اعلان

ایم ای آئی ایل کے ڈائرکٹر نے کہا کہ وہ بہت جلد 6کیلو سونا یا پھر اس سونے کے مساوی رقم کا چیک حوالے کریں گے۔ انہیں امید ہے کہ چیف منسٹر کے آئیڈیا اور ویژن کی وجہ سے یہ مندر ایک اہم پکچراسکوائر بنے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اپیل پر جس میں کے سی آر نے بھکتوں سے یدادری کی مشہور سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر کو سونے کا عطیہ دینے کی التماس کی تھی، مثبت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انفرااسٹرکچر میجر میگا انجینئرنگ اینڈ انفرااسٹرکچرس لمیٹڈ (ایم ای آئی ایل) نے آج مندر کو6کیلو سونا کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ای آئی ایل کے ڈائرکٹر بی سرینواس ریڈی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ سری لکشمانہ پسما سوامی مندر کے ٹاور(ویمانا گوپورم) گولڈ پلیٹنگ کیلئے سونے کا عطیہ دینا ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد 6کیلو سونا یا پھر اس سونے کے مساوی رقم کا چیک حوالے کریں گے۔ انہیں امید ہے کہ چیف نسٹر کے ائیڈیا اور ویژن کی وجہ سے یہ مندر ایک اہم پکچراسکوائر بنے گا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.