بہہ گئے انجینئرکی نعش تالاب سے دستیاب

پولیس نے بتایا کہ رجنی کانت‘سڑک عبور کرنے کے دوران ایک گڑھے میں گرپڑا اور سیلاب میں بہہ گیا۔

حیدرآباد: تیزبارش کے درمیان ہفتہ کی شب پانی میں بہہ گئے شخص کی نعش آج نیک نام پور تالاب سے دستیاب ہوئی ہے جس کی شناخت جی رجنی کانت کی حیثیت سے کی گئی۔

وہ ایک سافٹ وئیر کمپنی میں بطورانجینئرکام کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رجنی کانت‘سڑک عبور کرنے کے دوران ایک گڑھے میں گرپڑا اور سیلاب میں بہہ گیا۔

گذشتہ دودنوں سے رجنی کانت کی تلاشی مہم جاری تھی تاہم پیر کے روز نیک نام پور تالاب میں نعش پائی گئی۔ پولیس نے نعش کاپوسٹ مارٹم کرایا۔پولیس ڈی آرایف اور جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے مقام واقعہ کامعائنہ کیا۔

متعلقہ
ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.