بہہ گئے شخص کے خاندان کو 10 لاکھ ایکس گریشیاء: کے ٹی آر

تارک راما راؤ آج کانگریس کے رکن قانون سازکونسل ٹی جیون ریڈی کی جانب سے وقفہ سوالات میں کئے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راماراؤ نے منی کنڈا کے نالے میں بہہ جانے والے سافٹ ویر انجینئر رجنی کانت کی موت پر شوک کااظہار کیا۔

انہوں نے رجنی کانت کے افراد خاندان کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیاء ادا کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے رجنی کانت کے افراد خاندان کو5لاکھ روپے ایکس گریشاادا کردیاگیا ہے۔ ماباقی رقم جلدجاری کی جائے گی۔

تارک راما راؤ آج کانگریس کے رکن قانون سازکونسل ٹی جیون ریڈی کی جانب سے وقفہ سوالات میں کئے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئراور ڈپٹی ایگزیکیٹو انجینئر کو معطل کردیاگیا ہے۔

رجنی کانت کی کس وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے اس کی تحقیقات کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ کی لاپرواہی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

 بحیثیت ریاستی وزیر میں اس کا ذمہ دارہوں۔اس طرح کے واقعات کا پیش آنا باعث افسوس ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.