بین ریاستی دھوکہ بازوں کی 5رکنی ٹولی گرفتار

ہریانہ ریاست کی 5رکنی اے ٹی ایم دھوکہ دہی میں ملوث ٹولی کو حسینی علم (ساوتھ زون) نے آج گرفتار کرلیا۔ کمشنرپولیس انجنی کمارنے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2سال سے یہ دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے۔

حیدرآباد: بین ریاستی ضلع پلوال ہریانہ ریاست کی 5رکنی اے ٹی ایم دھوکہ دہی میں ملوث ٹولی کو حسینی علم (ساوتھ زون) نے آج گرفتار کرلیا۔ کمشنرپولیس انجنی کمارنے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2سال سے یہ دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے۔

ملزمین کی شاخت محمدارشاداحمد‘محمدعاصم خان‘ رضوان خان‘مشتاق خان اور آصف خان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ملزمین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے سراغ حاصل کرتے ہوئے ملزمین کی نشاندہی کی گئی ہے اورانہیں گرفتار کرلیاگیا۔

 ان کے قبضہ سے ایک بائک‘3آٹورکشا‘ 5 موبائیل فونس‘مختلف بینکس کے 11اے ٹی ایم کارڈس اور2ہزار روپے نقدرقم برآمد کرلیا ہے۔کمشنرپولیس نے بتایا کہ تحقیقات پر پولیس کوپتہ چلاکہ HDFCاور AXES بینکس سے تقریباً5,00,000 لاکھ روپے ملزمین نے نکالے ہیں۔

دیگر بینکس کے اے ٹی ایم اکاؤنٹس کے تحقیقات جاری ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ دھوکہ بازوں نے کس قدر معاملت ہوئی ہیں۔جملہ کتنی رقم نکالی ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی ستیش اورانسپکٹر پی گرونائیڈو نے اے سی پی چارمینار ڈیویژن جی بکشم ریڈی  اورڈی سی پی ساوتھ زون ڈاکٹر گمباراؤ بھوپال کی نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.