بیوی اورسسرال والوں کے ظلم سے تنگ آکر نوجوان کی خودکشی

جمعہ کی رات دیرگئے اس نے سیل فون میں ویڈیو ریکارڈ کرکے زہرپی لیا اس نے بتایا کہ وہ بیوی اورسسرال والوں کے ظلم سے تنگ آچکا ہے اوریہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شخص نے بیوی اورسسرال والوں کی ہراسانی سے تنگ آکرخودکشی کرلی۔ یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔

36 سالہ سنتوش ساکن شیخ پیٹ کی شادی کلیانی نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ بیوی کی ہراسانی کے خلاف وہ پولیس سے رجوع ہوا تھا جہاں ان دونوں کی کونسلنگ کی گئی۔ قبل ازیں اس نے تین مرتبہ جان دینے کی کوشش کی تھی۔

جمعہ کی رات دیرگئے اس نے سیل فون میں ویڈیو ریکارڈ کرکے زہرپی لیا اس نے بتایا کہ وہ بیوی اورسسرال والوں کے ظلم سے تنگ آچکا ہے اوریہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔ گولکنڈہ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.