بی جے پی، تلنگانہ کیلئے خطرناک: سی پی ایم لیڈر ویرا بھدرم

دھان کی خریداری کے مسئلہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی پی ایم قائد نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سی پی ایم کی جانب سے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی سکریٹری سی پی ایم ٹی ویرا بھدرم نے بی جے پی کو تلنگانہ کیلئے نقصاندہ قرار دیا۔ آج نلگنڈہ میں سی پی آئی کے مشاروتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں بی جے پی پر کنٹرول نہیں کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں نتائج  خطرناک برآمد ہوں گے۔ مرکز میں مودی کی زیر قیادت حکومت نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ تقریباً سرکاری اداروں کو خانگی شعبوں کے حوالہ کردیا گیا۔

 وزیر اعظم مودی پر نوجوانوں کے مسائل، روزگار کی فراہمی، کسان میں اعتماد پیدا کرنے و دیگر امور میں ناکام ہوجانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں کی وجہ سے مودی کی مقبولیت میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سی اے اے قانون کو پھر ایک بار موضوع بحث بناتے کی سازش رچی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظاہری طور پر این پی آر، این آر سی اور سی اے اے الگ الگ قانون، نظر آرہے ہیں مگر حقیقتاً یہ ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ ملک میں کورونا کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے کہا کہ اب تک صرف21 فیصد عوام کو دوسرا ٹیکہ دیا گیا۔ صرف برائے نام تعداد کو مفت ٹیکہ دیا جارہا ہے۔

دھان کی خریداری کے مسئلہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی پی ایم قائد نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر سی پی ایم کی جانب سے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.