بی جے پی تلنگانہ میں برسراقتدارآئے گی:ای راجندر

۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو حکومت پولیس کو سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں تلنگانہ میں اقتدار میں آنے والی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر نے کہا کہ حضور آباد انتخابی نتیجہ کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔اپنی اس بوکھلاہٹ کو وہ کسانوں پر اتار رہے ہیں۔ مرکزی حکومت سات سال سے تلنگانہ سے مکمل طور پر دھان خرید رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ذریعہ پیدا کی جانے والی دھان پر پوری سرمایہ کاری مرکزی حکومت کی طرف سے ہوتی ہے۔

مرکز نے ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ وہ صرف را رائس کی خریدی کرے گی اور بائیلڈ رائس کی خریدی نہیں کرے گی جس سے ریاستی حکومت نے اتفاق کیا ہے تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے دھان کی خریدی نہ کرنے سے کسان مارکیٹ یارڈ میں پریشان ہیں۔

راجندر نے ٹی آر ایس حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر کسانوں کے دھان کی خریدی کریں۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو حکومت پولیس کو سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں تلنگانہ میں اقتدار میں آنے والی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.