بی جے پی کارپوریٹرس کا رویہ غنڈوں جیسا: کے ٹی آر

سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹرس کارویہ فنڈوں اور غیر سماجی عناصر جیسا تھا۔ جمہوریت میں اس طرح کارویہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وکارگذار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے گزشتہ روز بی جے پی کارپوریٹرس (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے دفتر جی ایچ ایم سی میں کی گئی ہنگامہ آرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ آج سماجی مائیکرو بلائنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹرس کارویہ فنڈوں اور غیر سماجی عناصر جیسا تھا۔

جمہوریت میں اس طرح کارویہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ گوڈ سے کے حامیوں سے گاندھی جی کے طرز عمل کو اختیار کرنے کے متعلق کس طرح سوچا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاراوئی کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف آج ڈپٹی مئیر سری لتا نے جی ایچ ایم سی کے سائن بورڈ کو دودھ سے دھوکر مئیر کے چیمبر کی صاف صفائی کروائی۔

 انہوں نے گذشتہ روز بی جے پی کارپوریٹرس کی حرکت کو جنونیت سے تعبیر کیا۔ ڈپٹی مئیر کی قیادت میں ٹی آر ایس اراکین بلدیہ نے مئیر کو تحریری یادداشت حوالہ کرتے ہوئے بی جے پی کارپوریٹر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.