تاریخی اہمیت کی حامل کالی کمان کی تزئین نو کے کام آخری مراحل میں

حیدرآباد کی عظمت کی شناخت چارمینار کے اطراف کی دیگر کمانوں مچھلی کمان،سحر باطل کی کمان،چارکمان کی مرمت، تزئین نو کا کام پہلے ہی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی اہم و تاریخی اہمیت کی حامل کالی کمان کی تزئین نو کے کام آخری مراحل میں ہیں۔

محکمہ بلدی نظم ونسق کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار جنہوں نے اب تک کئی تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کو ان کے اصلی روپ میں واپس لانے کے لئے کامیاب مساعی کی، اس خصوص میں کالی کمان کی تصاویر کو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔

انہوں نے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو ٹیگ کیا۔ حیدرآباد کی عظمت کی شناخت چارمینار کے اطراف کی دیگر کمانوں مچھلی کمان،سحر باطل کی کمان،چارکمان کی مرمت، تزئین نو کا کام پہلے ہی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس کالی کمان کی صفائی کے بعد اس کی مرمت اور اس میں پڑے گڑھوں کو بند کرنے کے لئے خصوصی گارے کا استعمال کیاگیا۔

چارمینار کے شمالی جانب مچھلی کمان،چارمینار کے جنوب میں واقع چارکمان،مغرب میں واقع سحر باطل کی کمان، اس کے مشرقی سمت واقع کالی کمان کی تعمیر چارمینار کی تعمیر کے ایک سال کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ان چارکمانوں کے درمیان تاریخی گلزار حوض بھی ہے۔حال ہی میں اس کی بھی صفائی کا کام کیاگیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.